اسلام آباد؛ ضلعی عدالت نے لڑائی جھگڑ’ کے مقدمہ میں راضی نامہ پرملزم کی ضمانت منظور کر لی

منگل 1 دسمبر 2015 17:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے لڑائی جھگڑ’ کے مقدمہ میں ملزم کی ضمانت فریقین میں راضی نامہ ہونے پر منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج واجد علی کی عدالت میں لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں ملزم کے کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں وکلاء کی جانب سے فریقین میں تحریری راضی نامہ پیش کیا۔ عدالت نے فریقین میں راضی نامہ ہونے پر ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔ ملزم پر گزشتہ ماہ اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو میں لڑائی جھگڑا کرنے پر بجرم 354/506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ (جاوید)#/S#