کنفیڈریشن کا چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کیا جائے،جن قائدین کو ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے، غیر مشروط طور پر فوری بحال کیاجائے،آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز کنفیڈریشن کے قائدین کا مطالبہ

منگل 1 دسمبر 2015 17:26

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز کنفیڈریشن کے قائدین سید اشفاق حسین باچا، سنیئر وائس چئیرمین حاجی حبیب اﷲ خان عمر زئی، وائس چئیرمین گوہر ایوب مروت، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد سلیم خان شیر پاو نے الحاج عبدالمناف خان کی صدارت میں منگل کو ہونے والے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کنفیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ کو منظور کیا جائے اور کنفیڈریشن کے قائدین جن کو ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے جن میں محمد سلیم شیر پاؤ،گوہر ایوب مروت اور سید علی رضا گیلانی شامل ہیں کو فوری طور پر غیر مشروط طور پر بحال کیاجائے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آج کا پروگرام متحدہ محاذ اساتذہ ضلع ایبٹ آباد کے زیر انتظام منعقد ہوا جس میں محمد نثار عاصم،حاجی عبدالسلام خان،سید رحمت شاہ اور ضیاء الرحمن و دیگر کی کاوشیں شامل ہیں۔ آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز کنفیڈریشن کا ملک گیر شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔ضلع ایبٹ آباد کے تمام ملازمین سے گزارش ہے کہ 20دسمبر کو پشاور پریس کلب پہنچ کر چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے حق میں پروگرام کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ عنوان :