این ٹی ڈی سی کا آ ئی پی پیز کیلئے غیر منصفا نہ طور پر منظور کر دہ 11ارب روپے کے فیصلے کو عا لمی عدا لت میں چیلنج کر نیکا فیصلہ

منگل 1 دسمبر 2015 17:21

اسلام آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء)نیشنل ٹرا نسمیشن ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)نے 9آ ئی پی پیز کیلئے غیر منصفا نہ طور پر منظور کر دہ 11ارب روپے کے فیصلے کو عا لمی عدا لت میں چیلنج کر نیکا فیصلہ کر لیا۔ذرا ئع کے مطا بق عا لمی عدا لت میں چیلنج کر نے کا فیصلہ اٹلس پاور، ہا لمور پاور ،لبر ٹی پا ور، نشاط چو نیاں،نشاط پا ور،اوریئنٹ پاور،سیف پاور، سفا ئر الیکٹرک اور حب پا ور نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذ را ئع نے بتا یا کہ مذ کورہ معا ملہ 2013میں مو جودہ حکومت کی جا نب سے اقتدار سنبھا لنے کے بعد تما م آ ئی پی پیز کو 329ارب رو پے ادا کر نے سے متعلق ہے۔ساذ را ئع نے مز ید بتا یا کہ اس وقت تنا زعہ کا جنم لینا پا ور پر چیز ایگر یمنٹ کے تحت تا حا ل ر قوم کی ادا ئیگی نہ ہو نے کے با عث ہوا ہے۔سا بق آ ڈیٹر جنرل آ ف پا کستان بلند اختر را نا نے بھی آ ئی پی پیز کو ادا کی جانے والی ر قوم کو بھی غیر قا نو نی قرار دیا تھا۔