صد ر کی کراچی میں ملٹری پولیس کے اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت

دہشت گردی کے خلا ف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی،ممنون حسین

منگل 1 دسمبر 2015 17:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) صدرمملکت ممنون حسین نے کراچی میں ملٹری پولیس کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلا ف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو صدرمملکت ممنون حسین نے کراچی میں ملٹری پولیس کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے شہید جوانوں کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت اور بلندیِ درجات کی دْعا کی ہے ۔صدر مملکت نے کہا ہے کہ بز دلانہ کاروائیوں کے باوجود دہشت گردی کے خلا ف آپریشن جاری رہے گا۔ صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلا ف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔