کراچی : فوجی جوانوں پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہیں، وزیر داخلہ سندھ

محکمہ داخلہ سندھ نے امام حسین چہلم پر موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند کرنے کی سفارش کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 دسمبر 2015 17:01

کراچی : فوجی جوانوں پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، بلدیاتی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم دسمبر 2015 ء) : سکیورٹی خدشات کے پیشٍ نظر وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے چہلم امام حسین پر موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کی ہے . سفارش میں کہا گیا کہ موبائل فون اور انتر نیٹ سروس صبح دس بجے سے رات دس بجے تک بند رہے گی.

(جاری ہے)

سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ فوجی جوانوں پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، آخری جرائم پیشہ شخص کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے .شک کی بنیاد پر کچھ کو حراست میں لے لیا گیا ہے، البتہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لیں گے ، انہوں نے بتایا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کسی نے خدشات کا اظہار نہیں کیا ، لہٰذا 5 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے .

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم پانچ دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہیں.