ریئر ایڈمرل فرخ احمد نے کمانڈر کراچی کا عہدہ سنبھال لیا

منگل 1 دسمبر 2015 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) ریئر ایڈمرل فرخ احمد نے سبکدوش ہونے والے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی سے کمانڈر کراچی کا چارج سنبھال لیا۔ اس سلسلے میں تبدیلی کمانڈ کی پُر وقار تقریب پی این ایس بہادر میں منعقد ہوئی۔رئیر ایڈمرل فرخ احمد کمانڈر کراچی کے طور پر پاک بحریہ کے کراچی میں واقع تمام تربیتی یونٹوں کے انچارج ہونگے۔

ریئرایڈمرل فرخ احمد نے پاک بحریہ کی آپریشنل برانچ میں 1983میں کمشن حاصل کیا۔ پاکستان نیول اکیڈمی میں تربیت کے دوران بہترین کارکردگی پر آپ کو اکیڈمی ڈرک سے نوازا گیا۔انہوں نے 1987میں پاک بحریہ کی سب میرین فورس میں شمولیت اختیار کی اور فرانس سے اینٹی سبمیرن کورس میں اسپیشلائیزشن کی۔

(جاری ہے)

ایڈمرل فرخ احمد پاکستان نیوی اسٹاف کالج اور آرمڈ فورسز وار کالج کے گریجویٹ ہیں۔

ایڈمرل فرخ احمد کی اہم کمانڈ ذ مہ داریوں میں پاک بحریہ کی مختلف آ بدوزوں کی کمانڈ،آبدوز سکوارڈن کی کمانڈ اور کمانڈنٹ نیوی وار کالج کی زمہ داریاں شامل ہیں۔آپ وزارتِ دفاع میں ایڈیشنل سیکریٹری III، جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ڈایئریکٹر جنرل جوائنٹ وار فیئر اینڈ ٹرینگ اور پاک بحریہ کے فلیگ آفیسر سی ٹرینگ کے اہم عہدوں پر فائز رہے۔

ریئر ایڈمرل فرخ احمد نے پاکستان نیوی وار کالج اور آرمڈ فورسز وار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں (ڈی ایس) ڈائیریکٹنگ اسٹاف کے فرائص بھی سر انجام دیئے۔آ پ کی شاندار خدمات کے اعتراف میں آپ کو ہلال امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا گیا۔ کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں ریئر ایڈمرل فرخ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور کمکار کمانڈ کے تحت یونٹس کے کمانڈنگ آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔

متعلقہ عنوان :