آواران ، مشکے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 4 شر پسند ہلاک

منگل 1 دسمبر 2015 16:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) آواران کے علاقے مشکے میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 شر پسند ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق منگل کو سیکورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع پر آواران کے علاقے مشکے میں سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کیا گیا جس کے دوران شر پسندوں کی جانب سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں سیکورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی جس کے دوران 4 شر پسند ہلاک کردیئے گئے جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :