بنوں، اکرم درانی پر حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے، 12مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ بر آمد

منگل 1 دسمبر 2015 16:38

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) بکاخیل میں وفاقی وزیر پر ہونے والے دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے، سرچ آپریشن کے دوران 12مشتبہ افراد گرفتار ،بھاری اسلحہ بر آمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بکاخیل کی حدود میں گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اکرم خان درانی پر ہونے والے بم حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے نے تفیتش شرو ع کی ہے اس دوران علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران 12مشتبہ افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ہیوی مشین گن،ایک لائٹ مشین گن اور ایک سب مشین گن ،تین تھری نٹ تھری ، بارودی مواد ایک تیارآئی ڈی، دو 30بور پستول اور 3ہزار مختلف بور کے کارتوس بر آمد کر لئے ہیں ۔

ڈی ایس پی کینٹ محمد طاہر شاہ وزیر نے بتایا کہ گرفتار افراد میں سے کچھ کے شدت پسندوں تنظیموں کیساتھ روابط ہیں اور بہت جلد دھماکے کے اصل مجرموں تک رسائی حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :