چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی دعوت پر چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کے جج صاحبان کا عدالت عالیہ کا دور ہ

منگل 1 دسمبر 2015 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم دسمبر۔2015ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن اور لاہور ہائی کورٹ کے تمام جج صاحبان کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی اور سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے اعزاز میں چائے کا اہتمام کیا گیا جس میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس ثاقب نثار،مسٹر جسٹس آصف سعید کھوسہ، مسٹر جسٹس امیر مسلم ہانی، مسٹر جسٹس اعجاز افضل خان، مسٹر جسٹس اعجازاحمد چودھری، مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید، مسٹر جسٹس منظور احمد ملک اور مسٹر جسٹس سردار طارق مسعود نے شرکت کی، اس موقع پر عدالت عالیہ کی پرنسپل سیٹ لاہور پر کام کرنے والے تمام جج صاحبان بھی موجود تھے