ایک حلقہ،2 جیتی ہوئی سیاسی جماعتیں”دھاندلی درخواست“ کے ساتھ الیکشن کمیشن پہنچ گئیں

منگل 1 دسمبر 2015 16:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم دسمبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ملکی تاریخ کے مہنگے ترین ضمنی الیکشن ہوئے اور یہ بھی ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی بار ہو ا ہے کہ دو سیاسی جماعتیں جیتنے کے باوجود الیکشن کمیشن میں اپنی اپنی درخواستوں کے ساتھ پہنچی ہیں کہ ان کے ساتھ”دھاندلی“ ہوئی ہے۔عالمی شہرت حاصل کرنے والے ضمنی الیکشن حلقہ این اے122 پر پی ٹی آئی جبکہ حلقہ پی پی147 سے حکمران جماعت کو”نتائج“ پر تحفظات ہیں۔

(جاری ہے)

حکمران جماعت کے ہارنے والے امیدوار صوبائی اسمبلی کی الیکشن کمیشن کو دی جانے والی درخواست کے مطابق دھاندلی زدہ الیکشن میں ووٹوں کی گنتی ہی نہیں الیکشن دوبارہ کروایا جائے جبکہ ضمنی الیکشن حلقہ این اے122 مذکورہ پی پی کا صدر حلقہ ہے میں ہارنے والی جماعت پی ٹی آئی کے امیدوار علیم خان بھی الیکشن کمیشن سے رجوع کر چکے ہیں کہ یہاں دھاندلی کے ساتھ ساتھ فراڈ ہوا ہے اور ایک مسلکی مدرسہ سے وابستہ مخصوص نشست پر اسمبلی آنے والی خاتون نبیرہ راغب نعیمی نے دیگر بارہ اضلاع سے غیر قانونی ووٹ جو مدرسہ طالب علموں کے نام پر بنائے گئے بھی فراڈ کا حصہ اور غیر آئینی و غیر قانونی ہیں۔

متعلقہ عنوان :