کراچی؛ رینجرز اورپولیس کاکالاپل سرچ آپریشن، کئی گھروں کی تلاشی، 10کے قریب افراد زیرحراست

منگل 1 دسمبر 2015 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم دسمبر۔2015ء) رینجرز اورپولیس کاکالاپل سرچ آپریشن کئی گھروں کی تلاشی 10کے قریب افراد کوحراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صبح کالاپل کے اطراف میں رینجرز اورپولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی وخارجی راستوں کورکاوٹیں لگاکربندکردیااورکسی بھی شخص کوعلاقے سے باہریااندرجانے کی اجازت نہیں تھی،رینجرز اورپولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھرگھرتلاشی کے دوران 10کے قریب مشتبہ افراد کوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ذرائع کے مطابق کالاپل کے نیچے گینگ وار کے کمانڈر یوسف اوکڑااورشانی کے ٹھکانوں پرکارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اورمنشیات برآمد کرلی،پولیس اوررینجرز نے دونوں کے ٹھکانوں کوآگ لگاکرختم کردیا جبکہ گینگ وار کی سرپرستی میں چلنے والے جوئے کے اڈے کومسمار کردیاہے،پولیس کے باخبرذرائع نے بتایا کہ گینگ وار کے کارندے یوسف اوکڑااورشانی کورنگی کی موجود گی کی اطلاع پررینجرز اورپولیس نے کارروائی کی جبکہ دونوں کارندے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ زیرحراست کارندوں کاتعلق گینگ وار سے ہے جوکہ گینگ وار کے کمانڈریوسف اوکڑااورمچھرکالونی کے کمانڈرشانی کورنگی کے انڈرکام کرتے ہیں،گزشتہ دنوں سے گینگ وار کمانڈر یوسف اوکڑااورمحمود آباد چنیسرگوٹھ وای بھابھی کے درمیان علاقے پرقبضے کی جنگ جاری ہے،جوکہ گزشتہ رات شدت اختیار کرگئی تھی اورپوراعلاقہ گولیوں کی آواز سے گونج اٹھا جس کے بعد حساس اداروں نے ان دونوں گروپوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے،جبکہ دونوں علاقوں میں کشیدگی برقرارہے،ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کچھ عرصہ پہلے بھی مسلح تصادم ہواتھاجس کے نتیجے میں8افراد جاں بحق ہوگئے تھے،پولیس ذرائع نے بتایا کہ گینگ وار کارندوں اورکمانڈرپولیس کومتعددسنگین وارداتوں میں مطلوب ہیں۔

متعلقہ عنوان :