ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے چیک ڈس آنر مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری خارج کردی

منگل 1 دسمبر 2015 16:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم دسمبر۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے چیک ڈس آنر مقدمہ میں ملزم انوار الحق کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری خارج کردی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں چیک ڈس آنر مقدمہ میں ملزم انوار الحق کے کیس کی سماعت ہوئی ملزم کے وکیل نے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری عدالت میں پیش کی جس کو عدالت نے مسترد کردیا ملزم انوار الحق پر تین کروڑ روپے کا چیک ڈس آنر دینے پر اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :