کسٹم انٹیلی جنس بلوچستان نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں سے تقریبا 9 کروڑ روپے مالیت کالاکھوں لیٹر ایرانی ڈیزل، کپڑا اور ایک درجن سے زائد نال کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں

منگل 1 دسمبر 2015 16:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم دسمبر۔2015ء) کسٹم انٹیلی جنس بلوچستان کے عملے نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں کا رروائیاں کر تے ہوئے تقریبا 9 کروڑ روپے مالیت کالاکھوں لیٹر ایرانی ڈیزل، کپڑا اور ایک درجن سے زائد نال کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس بلوچستان انعام اللہ وزیر نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے بتایا کہ کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے کم افرادی قوت اور وسائل کے باوجود بلوچستان کے طول وعرض میں سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنا نے کیلئے گزشتہ ایک ماہ کے دوران7 آئل ٹینکر قبضے میں لے کر ان میں لوڈ 2 لاکھ لیٹرایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیاجس کی مالیت3 کروڑ روپے ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک کارروائی میں دشت کے علاقے سے قبضے میں لئے جانے والے ٹرک سے غیر ملکی کپڑا سینٹری کا سامان جس کی مالیت ٹرک سمیت تقریبا3 کروڑ روپے بتائی جاتے ہیں تحویل میں لے لیا اس کے علاوہ صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر تے ہوئے13 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں جن کی مالیت 3 کروڑ روپے بتائی جاتے ہیں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران تحویل میں لئے جانے والے کپڑے تیل اور گاڑیوں کی مالیت تقریبا9 کروڑ روپے بنتی ہیں کسٹم انٹیلی جنس کا عملہ کم افرادی قوت اور وسائل کے باوجود سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنا نے کیلئے دن رات کوشاں ہے تا کہ سمگلنگ کے ناسور ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصانات سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :