Live Updates

چوہدری پرویز الٰہی سے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

منگل 1 دسمبر 2015 16:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم دسمبر۔2015ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ ق رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں جماعتوں کے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ذرائع مطابق منگل کے روز سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سرور سے انکی رہاشگا ہ پر ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف کے محمدد الرشید ، علیم خان اور مونس الٰہی اور چوہدری ظہیر الدین بھی موجود تھے ملاقات میں دنوں جماعتوں کے رہنماؤں نے دنوں جماعتوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے اور اس موقع پر مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے انکی جماعت کے رہنماؤں کو تحریک انصاف میں شامل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے وفد نے ق لیگ کے تحفظات دور کرنے کے لیے عمران خان کی ہدایت پر چوہدری پروزیزالٰہی کی رہاشگا ہ پر جا کر ملاقات کی ہے اور انکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات