تحر یک انصاف اور (ق) لیگ کا اتحاد:انتخابی اصلاحات کیلئے پار لیمنٹ کے اندر اور باہر مشتر کہ مہم چلا نے کا اعلان

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 16:12

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء) تحر یک انصاف اور (ق) لیگ نے ملک میں انتخابی اصلاحات کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر پار لیمنٹ کے اندر اور باہر مشتر کہ مہم چلا نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں آئندہ عام انتخابات میں اتحاد کر نے یانہ کر نے کا فیصلہ وقت آنے پر دونوں جماعتوں کی لیڈر شپ کر یگی ۔

گزشتہ روز تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزرچوہدری محمدسرور کی قیادت میں تحر یک انصاف کے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید ‘چےئر مین تحر یک انصاف کے ایڈ وئزر عبد العلیم خان نے (ق) لیگ کے صوبائی صدر چوہدری پر ویز الٰہی‘جنر ل سیکرٹری پنجاب چوہدری ظہیر الدین اور چوہدری مونس الٰہی سمیت دیگر سے ظہور الٰہی روڈ پر ملاقات کی جس میں بلدیاتی انتخابات ‘عوام کو در پیش مسائل ‘انتخابی اصلاحات سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور دونوں جماعتوں نے انتخابی اصلاحات کیلئے پار لیمنٹ کے اندر اور باہر مشتر کہ مہم چلانے اور اس میں اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو بھی شامل کر نے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملاقا ت کے بعد مشتر کہ پر یس کا نفر نس کے دوران تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے تفصیل کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور ملاقاتیں کر نے سے سیاسی جماعتوں میں پیدا ہونیوالی غلط فہمیاں بھی دور ہوتیں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمہو ری نظام میں صاف وشفاف الیکشن ضروری ہوتے ہیں تاکہ عوام کو یقین ہو اکہ وہ جس کو ووٹ دے رہے ہیں اسکا تقدس بحال رہیگا مگر موجودہ حکمرانوں نے پو لیس سمیت تمام اداروں کو سیاسی بنادیا ہے اور پنجاب میں ہونیوالے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں پو لیس سمیت تمام ادروں کو حکمرانوں نے انتخابی نتائج میں تبدیلی کے لیے استعمال کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمران پو لیس کے ذریعے ایک طرف تحر یک انصاف کے لوگوں کو ہر اساں کرتے رہے اور انتخابات کے روز بھی بدتر ین دھاندلی کی گئی لیکن اب بھی (ن) لیگ والوں کی تسلی نہیں ہوئی اور اب دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے نام پر نتائج تبدیل کیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب صرف تحر یک انصاف یا (ق) لیگ نہیں پیپلزپارٹی کے قمر الزمان کائرہ اور ندیم افضل چن سمیت انکے دیگر لوگ بھی بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مر کز میں این ایف سی ایورڈجس کے تحت صوبوں کو فنڈ زملتے ہیں اور پنجاب میں بھی این ایف سی ایوارڈ ہو نا چاہیے جس کے تحت اضلاع کو فنڈ زملنے چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی تر جیحات ہی غلط ہے ‘ حکمران200ارب روپے صرف اورنج لائن پر لگارہے ہیں انکو عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نا چاہیے اور صحت اور تعلیم جیسے سہو لتیں فراہم کرنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے انتخابی نظام میں اصلا حات کی بات کر رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ صرف پو لیس ‘انتخابی نظام ہی نہیں تمام شعبوں میں اصلاحات ہونی چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکمران آئے 5سال کیلئے لیکن حکومت خود بھی پہلے انتخابات کرواسکتی ہے لیکن اگر لندن کو دیکھا جائے تو وہاں جب 4سال کے بعد انتخابات ہوئے تب ہی حکمران جماعت کا میاب ہوئی ہے اور اگر5سال بعد انتخابات ہوئے تو حکمرانوں کو شکست ہی ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائیگا مگر بہت سے معاملات پر ہماری اور انکی سوچ ایک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلا حات کے معاملے پر (ق) لیگ اور تحر یک انصاف نے پار لیمنٹ کے اندر اور باہر ملکر جد وجہد کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر دوسری جماعتیں بھی ہمارے ساتھ ملنا چاہتی ہے تو انکو بھی ساتھ لیکر چلیں گے ۔

(ق) لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ کوئی بھی ملک بھی جمہو ری ملک انتخابات کے نظام کے شفاف ہوئے بغیر جمہو ری طور پر مضبوط نہیں ہو سکتا اس لیے ہم نے تحر یک انصاف کے ساتھ ملکر انتخابی جد وجہد کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران بھی حکمرانوں نے بدتر ین دھاندلی کی ہے اور اصل نتائج حکمرانوں نے رات3بجے کے بعد تبدیل کیے ہیں اور جو ہمارے لوگ رات کو کا میاب ہوئے وہ صبح اٹھے تو انکو پتہ چلا کہ وہ ہار چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حالات دیکھ کر دل کو بہت افسوس ہو تا ہے ‘حکمران اورنج لائن جیسے منصوبوں پر اربوں روپے لگا رہے ہیں مگر لاہور جیسے شہر میں بھی لوگوں کو پینے کا صاف پانی اور ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر4/4مر یض ہیں اگر امن وامان کی بات کی جائے تو وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے شہر میں روازنہ 200ڈکتیاں ہو رہے ہیں اور نندی پور میں جو کچھ ہو اہے وہ پوری قوم کے سامنے ہے بجلی کا پلانٹ تو نہیں چلا صرف انکے اشتہارات چلے ہیں اور قوم کو آج تک بجلی میسر نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ہر لحاظ سے پنجاب کو تباہ کر دیا ہے جبکہ ہمارے دور میں حالات آج سے بہت گنا بہتر تھے ۔

متعلقہ عنوان :