دہشت گردی اقوام عالم کا مشترکہ مسئلہ ہے ، اسے مشترکہ کوششوں سے ہی حل کیا جاسکتا ہے،وزیراعلی پنجاب

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے لندن میں برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ(Philip Hammond Mr.

(جاری ہے)

) سے ملاقات کی-اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال کے علاوہ سکیورٹی امور ، تعلیم ، صحت ،انرجی سمیت کئی معاملات پر تبادلہ خیالات کیا- ملاقات میں صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا،رکن قومی اسمبلی مخدوم خسروبختیاراوروزیراعلی کے مشیر عزم الحق بھی شریک تھے-محمد شہباز شریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی حکومت کے دوران پاک برطانیہ تعلقات میں خاطرخواہ وسعت اور گہرائی آئی ہے- دونوں ملکوں میں زندگی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا ہے اور تجارت میں بھی اضافہ ہوا ہے- انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم کو بلین ڈالرسالانہ تک لے جانے کی کوشش کررہے ہیں- وزیراعلی نے کہا کہ دہشت گردی تمام اقوام عالم کا مشترکہ مسئلہ ہے اور اسے مشترکہ کوششوں سے ہی حل کیا جاسکتا ہے- دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے تمام متاثرہ اقوام کو ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دینا ہوں گے-

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات ختم ہورہے ہیں لیکن اس کے لئے پاک فوج اور عوام نے اپنی بیش قیمت جانوں کے نذرانے دیئے ہیں اور تاریخ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی- انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہا ہے - ہم نے افغانستان کو یقین دلایا ہے کہ افغانستان کا کوئی دشمن پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا- وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں گرانقدر تعاون پر ہم حکومت برطانیہ کے شکرگزار ہیں- فلپ ہیمنڈنے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کی تعریف کی-انہوں نے پنجاب میں مختلف شعبوں میں عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں اور منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی میدان میں پنجاب درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے-بعدازاں وزیراعلی کی موجودگی میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(ٹیوٹا) اور برطانیہ کے دو اداروں کے درمیان مختلف معاہدوں پردستخط کئے گئے- پنجاب کی طرف سے چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے دستخط کئے- صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہوداحمدبھی اس موقع پر موجودتھے - وزیراعلی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی 60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں تربیت دیئے بغیر ترقی کے عمل کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا-حکومت پنجاب چاہتی ہے کہ ہمارے نوجوان پڑھ لکھ کر معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے ملک کا بوجھ بٹائیں-پنجاب میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کی فنی تربیت کا وسیع تر پروگرام تشکیل دیا گیا ہے-ہم نوجوانوں کوایسے شعبوں میں تربیت دے رہے ہیں جس کی پاکستانی صنعت اور تجارت کو ضرورت ہے-لڑکیوں کو فنی تربیت دینے کے لئے بھی خصوصی فنڈ رکھے گئے ہیں-

متعلقہ عنوان :