کراچی:سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ‘دو اہلکار شہید

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 16:11

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقہ ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ کے واقعہ میں دو سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی ۔واقعہ میں فورسز کے دواہلکار شہید ہوگئے۔دہشتگرد واقعے کے بعد فرار ہوگئے جبکہ پولیس اور رینجرز نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ارشاد اور راشد کے نا م سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :