کراچی: وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ سے ملٹری پولیس پر فائرنگ کی رپورٹ طلب کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 دسمبر 2015 15:57

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم دسمبر 2015 ء) : وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نےملٹری پولیس کی گاڑی اور دو اہلکاروں کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے .

(جاری ہے)

فائرنگ کا واقعہ ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ کے قریب پیش آیا. جبکہ واقعہ کی جگہ سے دو مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے . دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ ملزمان نے اہلکاروں کے اوپری حصے کو نشانہ بنایا.