اسلام آباد : پی ٹی‌آئی رہنما اسد عمر نے بلدیاتی انتخابات کی 7 نشستوں‌کے نتائج پر شکوک کا اظہار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 دسمبر 2015 15:48

اسلام آباد : پی ٹی‌آئی رہنما اسد عمر نے بلدیاتی انتخابات کی 7 نشستوں‌کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم دسمبر 2015 ء) : پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بلدیاتی انتخابات کی 7 نشستوں کے نتائج پر شکوک کا اظہار کر دیا . اسد عمر نے حکومت پر بلدیاتی انتخابات میں 7 یونین کونسلز کے انتخابی نتائج تبدیل کرنے کا الزام بھی عائد کیا اور نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں 50 میں سے 16 نشستوں پر کامیاب ہو چکی ہےلیکن 7یونین کونسلز کے انتخابی نتائج جاری نہیں کیے گئے اسد عمر نے کہا کہ اگر ان 7 یونین کونسلز کے درست نتائج کا اعلان کردیا جائے تو تحریک انصاف 23 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ سرکاری نتائج کا اعلان جلد از جلد کر دیا جائے۔پی ٹی آئی نے مئیر شپ کے لیے نو منتخب چئیر مین اور وائس چئیر مین کا اجلاس بھی طلب کیا جبکہ اجلاس کی صدارت اسد عمر ہی نے کی جس میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم میئر کیلئے کسی امیدوار کو نہیں خریدیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ آفیسرز سمیت پولیس بھی بلدیاتی انتخابات میں غیر جانبدار نہیں رہی لیکن دھونس، دھمکی اور دھاندلی کے باوجود مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات میں ہارگئی۔