نواز شریف اور نریندرامودی میں ایک گھنٹے کی خفیہ ملاقات ہوئی :بھارتی صحافی کا دعویٰ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 15:34

نواز شریف اور نریندرامودی میں ایک گھنٹے کی خفیہ ملاقات ہوئی :بھارتی ..

نیو دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم دسمبر۔2015ء) بھارتی صحافی نے انکشاف کی ہے کہ کھٹمنڈو میں نواز شریف اور نریندرا مودی کی خفیہ ملاقات ہوئی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بھارتی صحافی برکھا دت نے دعویٰ کیا ہے کہ کھٹمنڈو میں پاکستان اور بھارتی وزرائے اعظم کے درمیان خفیہ ملاقات ہوئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا کہ حالات رسمی مذاکرات کی اجازت نہیں دیتے۔بھارتی صحافی کے مطابق کھٹمنڈو میں ملاقات سارک کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔ملاقات کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نے نوازشریف کو ورلڈ کپ کیلئے گڈ لک بھی کہا ۔

متعلقہ عنوان :