کلین اینڈ گرین پشاور تقریب، کارکن کپتان کے قریب جانے سے روکے جانے پر جھگڑ پڑے

منگل 1 دسمبر 2015 15:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کلین اینڈ گرین پشاورکی تقریب میں کارکن کپتان کے قریب جانے سے روکے جانے پر جھگڑ پڑے اور ہلڑ بازی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کلین اینڈ گرین پشاور مہم کا افتتاح کر دیا، اس دوران جب وہ تقریب میں شرکت کیلئے نشتر حال پہنچے تو کارکن ان کے قریب جانے کی کوشش میں جھگڑ پڑے ، نوجوانوں نے عمران خان کے قریب جانے سے روکنے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے ہلڑ بازی کی

متعلقہ عنوان :