Live Updates

عمران خان لاہور ،میانوالی کے بعد اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں بنی گالہ کی یونین کونسل سے ہار گئے، پے در پے شکستوں سے زبان کے ساتھ ان کا دماغی توازن بگڑ چکا ہے، صفائی مہم کے دوران عمران خان اپنے دل و دماغ کو صاف کرلیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کاعمران خان کے بیان پر رد عمل

منگل 1 دسمبر 2015 15:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان لاہور ،میانوالی کے بعد اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں بنی گالہ کی یونین کونسل سے بھی ہار گئے، پے در پے شکستوں سے زبان کے ساتھ ساتھ ان کا دماغی توازن بھی بگڑ چکا ہے، صفائی مہم کے دوران عمران خان اپنے دل و دماغ کو بھی صاف کرلیں۔

(جاری ہے)

منگل کو طلال چوہدری نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے عمران خان کو نواز شریف کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے پر بار بار سزا دی،عمران خان کی بدزبانی ان کے شکست خوردہ ذہن کی عکاسی کرتی ہے، مرحلہ وار شکستوں نے عمران خان کو ذہنی طور پر دیوالیہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان لاہور ،میانوالی کے بعد اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں بنی گالہ کی یونین کونسل سے بھی ہار گئے، پے در پے شکستوں سے زبان کے ساتھ ساتھ ان کا دماغی توازن بھی بگڑ چکا ہے، صفائی مہم کے دوران عمران خان اپنے دل و دماغ کو بھی صاف کرلیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات