Live Updates

میاں صاحب کا پتہ نہیں کب خودکشی کرلیں،تحریک انصاف آئندہ نسلوں کی ذمہ داری لینے والی پہلی حکومت ہے،وفاقی حکومت2018تک مدت پوری کرتی نظر نہیں آتی، خیبر پختونخوا کو پورے پاکستان کیلئے رول ماڈل بنائیں گے،پہلے پشاور پھر ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں صفائی مہم شروع کریں گے،محکمہ اوقاف کی جائیدادوں کو قبضہ مافیہ سے چھڑا کر پارک بنائے جائیں گے ،خیبر پختونخوا حکومت یونین کونسلوں کی سطح پر کھیلوں کے اسٹیڈیم بنائے گی، ایک سال میں خیبرپختونخوا پورے ملک کیلئے قابل تقلید صوبہ بن جائے گا،ہماری حکومت شفارش پرنہیں میرٹ پرمبنی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمر ان خان کا کلین اینڈ گرین پشاور کی تقریب سے خطاب

منگل 1 دسمبر 2015 15:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمر ان خان نے کہا ہے کہ میاں صاحب کا پتہ نہیں کب خودکشی کرلیں،تحریک انصاف آئندہ نسلوں کی ذمہ داری لینے والی پہلی حکومت ہے،وفاقی حکومت2018تک مدت پوری کرتی نظر نہیں آتی، خیبر پختونخوا کو پورے پاکستان کیلئے رول ماڈل بنائیں گے،پہلے پشاور پھر ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں صفائی مہم شروع کریں گے،محکمہ اوقاف کی جائیدادوں کو قبضہ مافیہ سے چھڑا کر پارک بنائے جائیں گے ،خیبر پختونخوا حکومت یونین کونسلوں کی سطح پر کھیلوں کے اسٹیڈیم بنائے گی، ایک سال میں خیبرپختونخوا پورے ملک کیلئے قابل تقلید صوبہ بن جائے ،گاہماری حکومت شفارش پرنہیں میرٹ پرمبنی ہے۔

وہ منگل کو پشاور میں نشتر ہال میں کلین اینڈ گرین پشاور کی تقریب سے خطاب کررہے تھے، عمران خان نے کلین اینڈ گرین رضاکار فورس مہم کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج ہم نے وہ کام کیا ہے جو ہمیں بہت پہلے کرنا چاہئے تھا۔ہمارا دین بھی کہتا ہے صفائی کا خیال رکھیں۔شہروں اور گاؤں میں گندگی دیکھ کر بہت تکلیف ہوگی۔

گرین اینڈکلین پشاور مہم20دن چاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ گندے پانی سے ہر سال2لاکھ بچے مرجاتے ہیں۔آج جنگلات تباہ ہورہے ہیں۔ آئندہ نسلوں کی ذمہ داری لینے والی پہلی حکومت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں 25کروڑ درخت لگانے کا ہدف پوراکریں گے۔پتانہیں2018تک حکومت مدت پوری کرتی ہے یا نہیں۔ میاں صاحب کا پتہ نہیں کب خودکشی کرلیں۔ہماری حکومت سفارش نہیں میرٹ پرمبنی ہے۔کوئی طاقت پاکستان کی ترقی کو روک نہیں سکی۔پشاور کو خیرپختونخوا کیلئے ماڈل بنائیں گے۔خیبرپختونخوا پاکستان کے لئے ماڈل بنے گا۔پشاور میں اوقاف کی زمینوں پر پارکس بنائے جائیں۔خیبرپختونخوا کے لئے ماڈل بنائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات