سپریم کورٹ نے سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کی درخواست ضمانت خارج کر دی

منگل 1 دسمبر 2015 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

(جاری ہے)

منگل کو سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا کے سابق وزیر ضیاء اللہ آفریدی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ضیاء اللہ آفریدی کی جانب سے ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے دلائل پیش کئے تاہم عدالت نے ان کی درخواست خارج کر دی ہے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ کے سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کو کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :