40 ارب کے ٹیکسوں میں اضافے اور ریگولیٹری ڈیوٹی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی

منگل 1 دسمبر 2015 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) حکومتی منی بجٹ کے ذریعے 40 ارب کے ٹیکسوں میں اضافے اور ریگولیٹری ڈیوٹی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ قرارداد پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منی بجٹ ے ذریعے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا گیا۔ حکومت نے خسارہ پورا کرنا ہے تو حکومتی اخراجات میں کمی کرے اور دیگر ذرائع استعمال کئے جائیں۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسوں کے ذریعے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔