وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاداتا دربار کی جامعہ ہجویریہ میں لینگوئج اور کمپیوٹر لیب کا افتتاح

منگل 1 دسمبر 2015 15:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے داتا دربار کی جامعہ ہجویریہ میں لینگوئج اور کمپیوٹر لیب کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی کے زیر اہتام یا مقامی چیزوں پر ٹیکس نہیں لگایا، صرف لگژری اور درآمدی اشیاء پر ٹیکس لگایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو حضرت علی ہجویری المشہور داتا گنج بخش کے 972 ویں سالانہ عرس کی3روزہ تقریبات کا افتتاح کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر عطا مانیکا، صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین،محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے افسران سمیت زائرین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔تقریبات کا باقاعدہ افتتاح وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزار پر چادرپوشی کر کے کیا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :