رواں سال کے آخر تک فوجی آپر یشن ضرب عضب مکمل کر لیا جائیگا،متاثرہ قبائلی خاندانوں کی واپسی شروع ہوجائیگی،ہم کسی سے بھیک مانگنے کی پا لیسی پر یقین نہیں رکھتے، تمام فیصلے خودمختار ملک کے طور پر کیا جا ئیں گے ‘موجودہ حکومت کی کا میاب پالیسوں کی وجہ سے غر بت کم اور مہنگائی میں بھی واضح کمی ہوئی ،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی داتا دربار میں میڈیا سے گفتگو

منگل 1 دسمبر 2015 15:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک فوجی آپر یشن ضرب عضب مکمل کر لیا جائیگا اور متاثرہ قبائلی خاندانوں کی واپسی شروع ہوجائیگی ‘ہم کسی سے بھیک مانگنے کی پا لیسی پر یقین نہیں رکھتے تمام فیصلے ایک خودمختار ملک کے طور پر کیا جا ئیں گے ‘موجودہ حکومت کی کا میاب پالیسوں کی وجہ سے غر بت کم اور مہنگائی میں بھی واضح کمی ہوئی ہے ‘قوم کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت تمام مسائل سے نجات دلائیں گے ‘ہم نے کسی کے کہنے پر ٹیکس لگایا اور نہ ہی آئندہ لگائیں گے ‘ جو لوگ درآمد کی جانیوالی اشیاء کھاسکتے ہیں وہ ٹیکس بھی دے سکتے ہیں ہم نے پاکستان میں تیار ہونیوالی کسی اشیاء پر ٹیکس لگایا اور نہ ہیانکو مہنگا ہو ناچاہیے ‘پرا ئس کنٹر ول کمیٹیاں کو سخت ایکشن لینا چاہیے ‘40ارب کا ٹیکس نیا لگایا بلکہ پہلے اتنا کم تھا جسکی وجہ سے اسکوپورا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز لاہور میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ حکو مت کسی کے کہنے پر پا لیسی بناتی ہے اور نہ ہی آئی ایم ایف یا کسی اور کہنے پر ٹیکس لگایا ہے بلکہ حکو مت نے پہلے 40ارب کا کم ٹیکس لگایا جسکو پورا کر نے کیلئے اب ٹیکس لگایا ہے مگر یہ ٹیکس صرف لگژری اور امپورٹ کی جانیوالی اشیا ء پر ہے اس سے کسی قسم کی کوئی مہنگائی نہیں ہوگی.