کراچی : ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ ، 2 سکیورٹی اہلکار شہید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 دسمبر 2015 15:26

کراچی : ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ ، 2 سکیورٹی اہلکار شہید

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم دسمبر 2015 ء) : کراچی میں تبت سینٹر کے قریب ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے . عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان کی جانب سے کی گئی .

(جاری ہے)

گاڑی کے فرنٹ شیشے پر دو گولیوں کے نشانات ہیں جبکہ شہید اہلکار وردیوں میں ملبوس تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد دونوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے . پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ واقعہ کے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش کا آغاز کر دیا ہے. حفائرنگ کے واقعہ میں شہید اہلکاروں کی شناخت حوالدار راشد اورلانس نائیک ارشد کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :