Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی صوبہ بھر میں گرین روڈ منصوبے کے تحت نئی رابطہ سڑکیں تعمیر کرنے کی ہدایت

منگل 1 دسمبر 2015 15:25

فیصل آباد۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں گرین روڈ منصوبے کے تحت دیہی علاقوں کو مین روڈز اور شہروں سے ملانے کیلئے فوری طور پر 5 سے25کلومیٹر تک 12 سے 24 فٹ چوڑی نئی رابطہ سڑکیں تعمیر کرنے کی ہدایت کی ہے اور مذکورہ سڑکوں کی معیاری تعمیر میں اعلیٰ معیار کا میٹریل استعمال کرنے کا بھی حکم دیاگیاہے تاکہ کاشتکاروں کو زرعی اجناس ، سبزیاں ، پھل وغیرہ فارم و کھیتوں سے مارکیٹوں ، سبزی و غلہ منڈیوں تک لانے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر کی شہری، دیہی اور ٹاوٴن کی سطح پر پرانی سڑکوں کو نئے سرے سے تیار کیاجائے گا اورنئی سڑکوں کا جال بھی بچھایا جائیگا۔انہوں نے بتایاکہ گاوٴں، دیہات اور شہروں کے مابین اچھی رابطہ سڑکیں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیں گی اور معاشی خوشحالی کی راہ ہموار ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پرانی سڑکوں کو تیار کیا جارہاہے اور بعد ازاں نئی رابطہ سڑکوں کی تعمیر عمل میں آئیگی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات