حکومت عوام کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کررہی ہے؛وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی
منگل 1 دسمبر 2015 15:19
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کررہی ہے جس کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز میپکو ہیڈکوارٹر ملتان میں افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے جارہی ہے تاکہ صارفین بجلی کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں اور ان کو شکایات کا موقع نہ ملے اس موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لائن لاسز کو کم کرنا اور واجبات کی فوری ریکوری کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے اور یہ ہماری ترجیحات ہیں جن پر ہم بھرپور طریقے سے عملدرآمد کرینگے اس موقع پر چیف ایگزیکٹو میپکو فضل اللہ درانی نے میپکو کی کارکردگی بارے بریفنگ دی جس میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کو بتایا گیا کہ اس وقت میپکو صارفین کی تعداد باون لاکھ ہے اور میپکو ملک کی سب سے بڑی بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنی ہے جو جنوبی پنجاب کے ساڑھے تین کروڑ عوام کو بجلی فراہم کررہی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.