قلعہ سیف اللہ اور سنجاوی میں آپریشن ‘ دس دہشتگرد گرفتار ‘ تین ٹھکانے تباہ

منگل 1 دسمبر 2015 15:14

کوئلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء)قلعہ سیف اللہ اور سنجاوی میں آپریشن کے دوران دس دہشت گرد گرفتار ‘ تین ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے ‘ بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور خود کار ہتھیار برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

اطلاعا ت کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے لورالائی کے علاقے سنجاوی میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے سات دہشتگرد گرفتار کر لئے ‘دہشتگردوں کے تین ٹھکانے تباہ کر کے ایک ہزار کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور خود کار ہتھیار برآمد کر لئے ادھر قلعہ سیف اللہ میں ایف سی نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر تین دہشتگرد پکڑ لئے۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔