فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے پر دھند کے باعث حادثات ‘3افراد ہلاک ‘ بارہ زخمی

حد نگاہ 200 میٹر ہونے پر موٹروے کھول دی گئی

منگل 1 دسمبر 2015 15:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے پر شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک اور12 زخمی ہوگئے ، حد نگاہ 200 میٹر ہونے پر موٹروے کھول دی گئی۔ترجمان موٹروے کے مطابق دھنداچانک اوراس قدر شدیدتھی کہ حدِ نگاہ صفرہوگئی ‘2ٹرک اور3کاروں سمیت6 گاڑیاں ٹکرانے سے ایک ٹرک کا ڈرائیورسمیت 3افراد جاں بحق اور12زخمی بھی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

موٹروے ایم 3کوپنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک شدید دھند کے باعث بندکردیاگیا ‘صبح کے وقت پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹرویاچانک شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئی جس سے حد نگاہ صفر ہو گئی ‘دھند کے باعث ساہیانوالہ کے قریب 2ٹرک اور3کاروں سمیت6گاڑیاں پیچھے سے ٹکرا گئیں۔ترجمان موٹروے کے مطابق دھندکی محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی تھی ‘ساڑھے9بجے صبح دھندچھٹ جانے پرموٹر وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔