پشاور ‘ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی ‘ تین دہشتگرد گرفتار ‘ قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد

منگل 1 دسمبر 2015 15:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں کاوٴنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹلی امام حسین میں ناکہ بندی کے دوران مصدقہ اطلاعات پرکارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 5 کلوگرام بارود ، دھماکوں میں استعمال ہونے والی بارودی تاریں اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتارکیے گئے دہشت گردوں کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے اور یہ ملزمان بھتہ خوری اور دہشت گردی کی 50 وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ دہشت گردوں کو نا معلوم جگہ پر منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :