بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کو بہت کامیابی ملی ہے ، جیتنے والے 90فیصد آزاد امیدوار بھی ہمارے ہیں ،نواز شریف

منگل 1 دسمبر 2015 15:11

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن )کو بہت کامیابی ملی ہے،جیتنے والے 90فیصد آزاد امیدوار بھی ہمارے ہی ہیں۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ (ن )لیگ نے کئی حلقوں میں ٹکٹ نہ دیکر غلطی کی، ٹکٹ دیتے تو شیر کی سیٹیں دو گنا ہو تیں ‘اتنی تعداد میں آزاد امیدوار کامیاب نہ ہوتے ‘بلدیاتی انتخابات میں اسلام آباد کے بہتے سے حلقے کھلے چھوڑدئیے ‘ایسا نہ کرتے تو مسلم لیگ (ن )کی کامیابی کا تناسب اور زیادہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کو بہت کامیابی ملی ہے ‘جیتنے والے نوے فیصد آزاد امیدوار بھی ہمارے ہیں۔