سیدعلی ہجویری کے972ویں عرس کی تقریبات شروع ہوگئیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 14:49

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء)صوبائی دارالحکومت میں سید علی ہجویری کے 972 ویں عرس کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغازآج چراغاں سے ہوگالاہور تقریبا 1000 سال سے شیخ علی ہجویری داتا گنج بخش کے نام سے جانا جاتا ہے اور عرف عام میں اس شہر کو داتا کی نگری کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سید علی ہجویری اپنے مرشد کے حکم پر لاہور پہنچے اور پھر جو یہاں سے اسلام کی روشنی پھیلنے کا سلسلہ جاری ہوا تو اِس کی کرنوں نے ایک عالم کو منور کردیا۔

اْنہیں دنیا سے رخصت ہوئے 972 سال گزر چکے لیکن ان کا فیض آج بھی جاری ہے۔ اپنے دور کے بے شمار علمائے کرام سے علم کی جو دولت حاصل کی اسے درس و تدریس اور اپنی تصانیف کے ذریعے بھرپور طور پر تقسیم کیا۔ جن کی لکھی ہوئی کتاب کشف المجوب کو تصوف کی کتب کا سردار قرار دیا جاتا ہے۔ دنیائے تصوف میں مقام کا یہ عالم کہ خواجہ معین الدین اجمیری نے 1639ء اور پھر بابا فرید الدین گنج شکر جیسے بزرگوں نے کسب فیض کے لیے آپ کے مزار پر چلہ کشی کی۔