Live Updates

پی ٹی آئی کو اب سوچنا ہو گا کہ لوگ ووٹ کیوں نہیں دیتے،15دسمبر کے بعد کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ کروں گا، پی ٹی آئی ابھی تک سیاست کی ڈگر کر نہیں چلی، پی ٹی آئی کا پنجاب میں وائٹ آؤٹ ہونا قابل افسوس ہے، تحریک انصاف کوملتان میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، دھاندلی کا شور مچانے سے کامیابی نہیں مل سکتی

مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 1 دسمبر 2015 14:42

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اب سوچنا ہو گا کہ لوگ ووٹ کیوں نہیں دیتے،15دسمبر کے بعد کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ کروں گا۔ وہ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ابھی تک سیاست کی ڈگر کر نہیں چلی، پی ٹی آئی کا پنجاب میں وائٹ آؤٹ ہونا قابل افسوس ہے، تحریک انصاف کوملتان میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا شور مچانے سے کامیابی نہیں مل سکتی،تحریک انصاف کو اب یہ سوچنا ہو گا کہ لوگ انہیں ووٹ کیوں نہیں دیتے۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ کس سیاسی پارٹی کے ساتھ چلنا ہے، اس کا فیصلہ 15دسمبر کے بعدکرنا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات