سندھ ہائی کورٹ کے باہر آئی جی کے سامنے خاتون کا بیٹے کی گرفتاری پر احتجاج، آئی جی فریاد سنے بغیر چلتے بنے

منگل 1 دسمبر 2015 14:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ کے باہر آئی جی سندھ کے سامنے خاتون کا بیٹے کی گرفتاری کے خلاف احتجاج، آئی جی فریاد سنے بغیر چلتے بنے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد آئی جی سندھ باہر نکلے تو خاتون نے بیٹے کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، خاتون نے الزام لگایا کہ میرے بیٹے کو پولیس نے دو ہفتے قبل گرفتار کروایا اور اب چھوڑنے کیلئے رشوت مانگ رہی ہے تاہم آئی جی سندھ خاتون کی فریاد سنے بغیر ہی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :