احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو نوڈیرو پاور ریفرنس کیس میں حاضری سے مکمل استثنیٰ دے دیا

منگل 1 دسمبر 2015 14:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو نوڈیرو پاور ریفرنس کیس میں حاضری سے مکمل استثنیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر شریک ملزمان کے خلاف نوڈیرو پاور ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم کی طرف سے عدالت کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی، احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے راجہ پرویز اشرف کو حاضری سے مکمل استثنیٰ دیتے ہوئے کیس کی سماعت 8دسمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :