خزاں کا دور بیت گیا ،مستقبل میں بہار ہی پاکستان کا مقدر ہو گی، نئی نسل اپنی ذمہ داریوں میں قومی مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں، موجودہ دور میں بیرونی قرضوں میں اضافہ نہیں ہوا ، حالیہ دور میں ماضی کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے قرضے لیے گئے،بہت سے غیر ملکی قرضے ادا کر دیئے گئے ،ملک میں ترقی اور خوش حالی کی نئی صبح جلد طلوع ہو گی اور وطن عزیز پرامن، طاقت ور اور ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے ابھرے گا

صدر مملکت ممنون حسین کا کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کانووکیشن سے خطاب

منگل 1 دسمبر 2015 14:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ خزاں کا دور بیت گیا ،مستقبل میں بہار ہی پاکستان کا مقدر ہو گی، نئی نسل اپنی ذمہ داریوں میں قومی مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں، موجودہ دور میں بیرونی قرضوں میں اضافہ نہیں ہوا ، حالیہ دور میں ماضی کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے قرضے لیے گئے،بہت سے غیر ملکی قرضے ادا کر دیئے گئے ،ملک میں ترقی اور خوش حالی کی نئی صبح جلد طلوع ہو گی اور وطن عزیز پرامن، طاقت ور اور ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے ابھرے گا ۔

وہ کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ۲۸ویں کانووکیشن سے خطاب کررہے تھے ۔ صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے ملک میں خرابیاں ختم ہوں گی کیونکہ اب ملک میں تنزلی کا دور ختم ہو چکا اور اب ملک انشاء اللہ بہتری کی طرف جائے گااور اقوام عالم میں انتہائی بلند مقام حاصل کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبہ و طالبات کو ہدایت کی کہ وہ اپنی دینی اور اعلیٰ اقدار کے مطابق اعلیٰ ترین تعلیم حاصل کریں اور اپنی پاکستانی شناخت پر کبھی آنچ نہ آنے دیں کیونکہ یہی ترقی اور سربلندی کا راز ہے۔

دنیا عالم گیریت کی طرف گامزن ہے اس پس منظر میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ یہ امر قابلِ اطمینان ہے کہ حکومت تعلیم کے اس شعبہ میں بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ عوام سائنس اور ٹیکنالوجی کی برکتوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔