Live Updates

پشاور : نواز شریف کا کوئی پتہ نہیں 2018 تک اپنے پاوں پر کلہاڑی نہ مار لیں، خیبرپختونخواہ واحد حکومت ہے جس نے آئندہ نسلوں‌ کا ذمہ اُٹھایا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا صفائی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 دسمبر 2015 14:34

پشاور : نواز شریف کا کوئی پتہ نہیں 2018 تک اپنے پاوں پر کلہاڑی نہ مار لیں، ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم دسمبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے پشاور میں کلین این گرین رضا کار فورس مہم کا افتتاح کیا .

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے وہ کیا ہے جو ہمیں بہت پہلے کرنا چاہئیے تھا، انہوں نے کہا کہ ہمارا دین بھی کہتا ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، ملک بھر میں صفائی کے ناقص انتظامات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، ملک کے بڑے بڑے شہروں میں ماحولیاتی آکودگی بہت زیادہ ہے ، لیکن ہماری عوام میں صفائی کا شعور موجود نہیں، انہوں نے کہا کہ آئندہ سال مارچ تک صوبے میں پچیس کروڑ درخت لگائے جائیں گے ، کے پی کے حکومت اب تک دس کروڑ اُگا چکے ہیں، حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ہماری حکومت کی مدت پوری ہوتی ہے یا نہیں،نواز شریف 2018ء تک خود کشی یا خود کے پاؤں پر کلہاڑی نہ مار لیں.

عمران خان نے تقریب سے خطاب کے دوران بتایا کہ ملک بھر میں گندا پانی پینے کی وجہ سے ہر سال 2 لاکھ بچے مر رہے ہیں، ملک میں گندگی دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے. ان کا کہنا تھا کہ ملک تب چلتا ہے جب حکومت اور عوام اکٹھے ہوتے ہیں،صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ، کے پی کے واحد حکومت ہے جس نے آنے والی نسلوں کا ذمہ اُٹھایا ہے. عمران خان نے کہا کہ حکومت ، سیاستدان اور بیوروکریٹ اکٹھے ہو گئے ہیں. عمران خان نے مزید کہا کہ اگر پاکستان کے نوجوان قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں تو کوئی طاقت ملک کو اوپر جانے سے نہیں روک سکتی .

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات