ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور ایئر پورٹ سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے

منگل 1 دسمبر 2015 14:33

ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور ایئر پورٹ سے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور ایئر پورٹ سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں مشتبہ افراد کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ ایئر پورٹ سے ملحقہ حساس ادارے کے جنگلے کی ریکی کررہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں مشتبہ افراد کے قبضے سے ایئرپورٹ کے علاقہ کے نقشہ جات سمیت دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ دونوں افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :