سول سیکرٹریٹ پنجاب کے دو سابق چیف سیکرٹریز نے تاحال زیر استعمال سرکاری گاڑیاں پنجاب حکومت کو واپس نہیں کی

منگل 1 دسمبر 2015 14:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) سول سیکرٹریٹ پنجاب کے دو سابق چیف سیکرٹریز نے تاحال زیر استعمال سرکاری گاڑیاں پنجاب حکومت کو واپس نہیں کی۔ سول سیکرٹری ذرائع کے مطابق سابق چیف سیکرٹریز میں نوید اکرم چیمہ اور جاوید اسلم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جنہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے باوجود نہ صرف تاحال گاڑیاں واپس نہیں کیں بلکہ وہ ان گاڑیوں کی مرمت اور پیٹرول کے اخراجات بھی سرکار کی جیب سے خرچ کروا رہے ہیں اس سلسلے میں موجودہ چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل سے جب رابطہ کرنے کی کوشش کی تو ان سے رابطہ نہ ہوسکا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سول سیکرٹریٹ کا شعبہ ایس اینڈ جی اے ڈی گاڑیوں کی واپسی کے لیے دونوں سابقہ چیف سیکرٹریز کو گاڑیوں کی واپسی کے لیے درخواست کرچکا ہے اس کے باوجود انہوں نے گاڑیاں واپس نہیں کیں۔

متعلقہ عنوان :