صوبہ بھر میں چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

منگل 1 دسمبر 2015 14:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) صوبہ بھر میں چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق محکمہ داخلہ پنجاب نیچہلم حضرت امام حسین اورلاہورمیں عرس داتاگنج بخش کیسلسلیمیں صوبہ بھرمیں ڈبل سواری پرپابندی عائدکردی ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سیدفعہ 144کیتحت لگائی گئی یہ پابندی تین دسمبرتک نافذالعمل رہیگی ، پابندی کامقصدامن وامان کی صورتحال کوممکن بنانااورکسی بھی ناخوشگوارواقعے سے بچنے کی کوشش ہے۔