اوگرا کی تجویز کے باوجود حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی

منگل 1 دسمبر 2015 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) آئیل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کی جانب سے تجویز کے باوجود حکومت نے ماہ دسمبر کے لئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 1.4 فیصد کمی اور ہائی سپیڈ ڈیزل میں 1.7 فیصد اضافے کی تجویز دعی تھی تاہم وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد دسمبر کے لئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کیا اور اس کی منظوری نواز شریف نے دی تاہم وزیر اعظم نے ہائی آکٹین کی قیمتوں میں اضافے اور کیروسین آئیل کی قیمت میں کمی کی منظوری دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :