کراچی‘ سرکاری افسر اپنے تین دہشت گرد ساتھیوں سمیت گرفتار

منگل 1 دسمبر 2015 14:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی ایسٹ زون سے 4 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کاررائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کو ایسٹ زون کے حساس علاقے سے اپنی تحویل میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ دہشت گردوں میں سرکاری افسر بھی شامل ہے۔ گرفتار دہشت گرد شہر کے حساس مقام پر دہشت گردی کی واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے جسے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔ حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔ تمام دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :