راولپنڈی : کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کا پاسپورٹ واپس دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 دسمبر 2015 14:18

راولپنڈی : کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کا پاسپورٹ واپس دے دیا

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم دسمبر 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی کو کسٹم عدالت نے پاسپورٹ واپس کر دیا . تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی نے ضمانتی کاغذات اور مچلکے عدالت میں جمع کروائے.

(جاری ہے)

کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب نے ضمانتی مچلکوں اور کاغذات کا جائزہ لینے کے بعد انہیں منظور کر لیا جس کے بعد ماڈل ایان علی کے تینوں پاسپورٹ ان کو واپس کر دیے گئے. ماڈل ایان علی کا کہنا تھا کہ کہ میں پاسپورٹ ملنے پر خوش ہوں، کیس بھی جیت جاؤں گی ، انہوں نے کہا کہ میں عدلیہ کا احترام کرتی ہوں اُمید ہے کہ مجھے انصاف ملے گا. واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل ہے جس کے باعث فی الوقت وہ بیرون ملک نہیں جا سکتیں.

متعلقہ عنوان :