ہارون آباد‘ضلع پولیس نے چہلم حضرت امام حسین کا سیکورٹی پلان جاری کر دیا

منگل 1 دسمبر 2015 14:05

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) ضلع پولیس نے چہلم حضرت امام حسین کا سیکورٹی پلان جاری کر دیاڈی پی او شارق کمال صدیقی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں امن امان کو ہر صورت میں بر قرار رکھا جائے گابد امنی اور شر پسند عناصر کے خلا ف قانونی کاروائی کی جائے گیانہوں نے کہا چہلم کے دوران ضلع ہذاکو گیٹیگری اے کے تین اور گیٹیگری بی کے انتالیس جلوس ہیں جن پر سولہ سو سے زائد پولیس ا ہلکارن افسران ،قومی رضا کاراور سول ڈیفنس کے ملازمین ڈیوٹی سر انجام دیں گے ضلع کے خار جی اور داخلی راستوں پر پکٹ ڈیوٹی لگائی جائے گی اور جلوسوں کی بہترین سیکورٹی کے ساتھ گشت کے نظام کوموثر بنایا جائے گااور جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے ڈی پی او نے کہا پولیس ملازمین اپنے ڈیوٹی میں ہر گزکوتائی نہ کرے ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوزاپنے علاقہ جات میں علماء میڈیا نمائندگان ،ممبران امن کمیٹی اور دیگر اہم شخصیات سے روابط میں رہیں اور ان کے ساتھ مشاورت بر قرار رکھیں قانون اور ضابطہ کی خلاف ورزی کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی اشتعال انگیز،تقریر،اشتہار اور پوسٹر،پھیلانے والے عناصر کے خلاف کاربند رہیں ہوائی فائر نگ اور اسلحہ کی نمائش اور پانچ یا پانچ سے زائد اشخاص کے اجتماع پر مکمل پابندی ہو گی اس مقد کے لئے 144لگا دی گئی۔

متعلقہ عنوان :