گلگت بلتستان کے سٹیٹس بارے فیصلے سے قبل دونوں اطراف کی کشمیر ی قیادت کو اعتماد لیا جائیگا،حا‘فط حفیط الرحمنٰ

منگل 1 دسمبر 2015 13:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سٹیٹسکے حوالے سے جو آئینی سفارشات تیار کی جارہی ہیں ان پر عملدرآمد سے قبل دونوں اطراف کی کشمیر ی قیادت کو اعتماد لیا جائیگا اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو پیش نظر رکھا جائیگا، گلگت بلتستان کا کوئی ایسا حل نہیں نکالیں گیجسسے اقوام متحد ہ میں کشمیر کا مقدمہ کمزور ہو ، آئندہ انتخابات میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی جیت یقینی ہے اور راجہ فاروق حید ر آزاد کشمیر کے وزیراعظم ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل وزیر اعظم نواز شریف سے کہا تھا کہ خطے کی عوام کی تقدیر بدلنا چاہتا ہوں اگر مجھے مہدی شاہ کی طرح بے اختیار وزیراعلیٰ بنانا ہے تو مجھے نہ بنائیں،جس پر میرے قائد وزیر اعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ گلگت بلتستان خطے کی ترقی مجھے عزیز ہے دوسرے صوبوں کی طرح اس کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتا ہوں ،آپ محنت سے کام کریں گے وفاقی حکومت آپ کا بھر پور ساتھ دے گی، میں ازخود ہر دو ماہ بعد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کروں گا ،نواز شریف ہر دو ماہ بعد گلگت آتے ہیں جو ان کی گلگت کی عوام اور خطے سے محبت کا عملی ثبوت ہے، گلگت خطے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، تعلیم اور انفراسٹرکچر اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے ،گلگت میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے این ٹی ایس سسٹم کے ذریعے آئندہ سال کے آخر تک 2000 سے زائد اساتذہ کو بھرتی کیا جائیگا

اورنوجوانوں کو تعلیمی سہولیات فراہمی کیلئے گلگت بلتستان یونیورسٹی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ انفرسٹرککچر کی بہتری سے خطے میں سیاحت کو فرغ ملے گا سیاحت کے شعبے میں بہتری کے لیے انفراسٹخچر کے شعبے میں خصوصی توجہ دی جارہی ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے گلگت کی عوام کی تقدیر بدل جائے گی ،اس منصوبے کی تکمیل سے خطے میں خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا ، گلگت بلتستان میں روزگار کے موقعے پیدا ہوں گے اور گلگت کا ہر گھر خوشحال ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سیٹس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے سرتاج عزیز کی سربراہی میں کیمٹی تشکیل دی ہے ،کیمٹی نے 40دن کا ورک کر کے چند سفارشات تیار کی ہیں جس کا جائزہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا جو بھی آئینی حل نکالا جائے گا اس میں دونوں اطراف کی کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیا جائے گا اور عملدرآمد سے قبل کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کو مد نظر رکھا جائے گا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر میں فاروق حیدر نے مظبوط بنایا ہے لیکن اس کے آزاد کشمیر میں قیام مشتاق منہاس کا بھی اہم کردار ہے ،مسلم لیگ ن کا جب آزاد کشمیر میں قیام عمل میں لایا گیا تھا اس میں حتمی رائے مشتاق منہاس کی سنی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر نے مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر میں مظبوط بنایا ہے انکی محنت رائیگاں نہیں جائے گی آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات میں اگر مسلم لیگ جیت گئی تو وزیراعظم راجہ فاروق حیدر ہی ہوں گے۔