راولپنڈی : ماڈل ایان علی کی شخصی ضمانت اور مچلکے منظور ، پاسپورٹ حصول کے امکانات روشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 دسمبر 2015 13:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم دسمبر 2015 ء) : عدالت نے ماڈل ایان علی کے شخصی ضمانت کے کاغذات اور مچلکے منظور کر لیے.

(جاری ہے)

ماڈل ایان علی کی جانب سے بیان حلفی بھی عدالت میں جمع کروایا گیا جس میں کہا گیا کہ ہر پیشی پر عدالت میں پیش ہوں گی اور اگر نہ ہوئی تو سکیورٹی ضبط کر لی جائے . عدالت میں ایان علی نے 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروا دئے ہیں جس کے بعد ایان علی کسٹم عدالت میں پاسپورٹ کے حصل کے لیے بھی پہنچ گئی ہیں. واضح رہے کہ شخصی ضمانت اور مچلکے منظور ہونے کے بعد ایان علی کو پاسپورٹ ملنے کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں.

متعلقہ عنوان :