لاہور ہائیکورٹ سے چیک بونس کا ملزم ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا،،تفتیشی افسر اورمدعی مقدمہ ملزم کی گرفتاری کے لئے اسکے پیچھے بھاگتے رہے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 13:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے کیس کی سماعت کی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم ریاض نے بارہ لاکھ روپے کا چیک دیا جو مقررہ تاریخ پر کیش ہونے کی بجائے بونس ہو گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کے خلاف چیک کیش نہ ہونے کا مقدمہ تھانہ مدینہ ٹاون فیصل آباد میں درج ہے لہذا ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی جائے۔جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی۔عدالتی کاروائی مکمل ہوتے ہی ملزم جونہی کمرہ عدالت سے باہر نکلاتو پولیس اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا۔عدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :